مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں بھارت کا فوجی محاصرہ 82 ویں روز بھی جاری ہے۔ بھارتی حکومت نے جموں کشمیر کو گورنر ستیہ پال ملک کو تبدیل کرکے گوا کا گورنر مقرر کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق کشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک کو مودی سرکارنے تبدیل کردیا، ان کو گوا کا گورنر مقرر کیا گیا ہے ۔ جبکہ انکی جگہ گریش چندرا مرمو اور رادھا کرشنا ماتھور کو جموں کشمیر اور لداخ کا لیفٹیننٹ گورنر مقرر کردیا گیا ہے۔ ادھر کشمیر میں دفعہ 144کے تحت سخت پابندیاں نافذ، کاروبار، مواصلاتی نظام اورٹرانسپورٹ معطل ہے۔شوپیاں میں چتر گام کے مقام پر سیب کے ٹرکوں پرحملہ کیاگیا، جس کے نتیجے میں دو ڈرائیور ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا ہے۔
بھارتی حکومت نے کشمیر کے گورنر کو تبدیل کردیا/ ستیہ پال ملک گوا کے گورنر مقرر
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں بھارت کا فوجی محاصرہ 82 ویں روز بھی جاری ہے۔ بھارتی حکومت نے جموں کشمیر کو گورنر ستیہ پال ملک کو تبدیل کرکے گوا کا گورنر مقرر کردیا ہے۔
News ID 1894880
آپ کا تبصرہ